لاہور(کورٹ رپورٹر) رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عرفان احمد سعید نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑدیا۔ عرفان احمد سعید کو بطور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان تعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے الوداعی ملاقات کی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے عرفان احمد سعید کی خدمات کو سراہا۔ ۔ ۔چیف جسٹس محمد امیر بھٹی نے عرفان احمد سعید کو لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے سوینیئر اور گلدستہ دیا۔ نئے تعینات ہونے والے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ شیخ خالد بشیر، ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری امیر محمد خان اور سیشن جج ہیومن ریسورس عبدالرشید عابد بھی موجود تھے۔