• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی ٹی اے آئینی ضلع کوئٹہ کے انتخابات ،عزیز آغا صدر ،کریم جتک جنرل سیکرٹری منتخب

کوئٹہ (پ ر)گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن آئینی بلوچستان ضلع کوئٹہ کے انتخابات مکمل ہوگئے ،آئندہ دو سال کےلیے نئی کابینہ کا انتخاب عمل میں لایا گیا ۔سید عزیز آغا اور کریم جتک بلامقابلہ ضلعی صدر اور جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔چیئرمین الیکشن کمیٹی قادر رئیسانی کے جا ری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیر 4ستمبر کو گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن آئینی بلوچستان ضلع کوئٹہ کے انتخابات عمل میں لائے گئے ۔مقررہ وقت تک صرف ایک ہی پینل نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔جانچ پڑتال کے بعد کاغذات نامزدگی درست قرار دیئے گئے جس کے تحت آئندہ دو سال کےلیے نئی کابینہ کا انتخاب عمل میں لایا گیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق سید عزیز آغا ضلعی صدر ،عبدالکریم جتک جنرل سیکرٹری ،اختر محمدمحمدحسنی سینئر نائب صدر ،ناہید ولی نائب صدر خواتین ،سعداللہ جونیئر نائب صدر ،شفیع محمد گورچانی ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد عادل خان موسیٰ خیل جوائنٹ سیکرٹری ،حاکم زادی سیکرٹری خواتین ،محمد یعقوب رند چیئرمین ،محمد اسماعیل لانگو وائس چیئرمین ،عبدالمتین کاکڑ سیکرٹری اطلاعات و نشریات ،فہیم خان سیکرٹری مالیات ،اعجاز حسین ہزارہ سیکرٹری سپورٹس،محمداسلم کاکڑ آفس سیکرٹری ،خان محمد کھیازئی آڈیٹر،سید انور شاہ سوشل میڈیا سیکرٹری، ارباب عبدالرازق کاسی آرگنائزر،سونا خان سومروڈپٹی آرگنائزر منتخب ہوگئے ۔ اس موقع پر جی ٹی اے آئینی کے صوبائی صدر اور قائد اساتذہ مجیب اللہ غرشین نے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ تنظیم کے اندر ایک جمہوری عمل کو مکمل ہوتے اور اساتذہ کی اس جمہوری پراسس میں دلچسپی کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ۔انہوں نے کہاکہ انتخابات کے عمل سے تنظیمیں مذید مضبوط ہوتی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ اساتذ ہ کو اپنے حقوق اور مسائل کے حل کے حوالے سے بہت مشکل حالات اورچیلنجز کا سامنا ہے ایسے میں نئی ضلعی کابینہ کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔امیدہے کہ نئی کابینہ اساتذہ کو مایوس نہیں کرے گی ۔
کوئٹہ سے مزید