• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کے کارکنان آئندہ انتخابات کی بھرپور تیاری کریں، میاں نواز شریف

لیڈز (نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ ن یارکشائر کے وفد نے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور سابق وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف سے لندن میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔وفد کی قیادت پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ یارکشائر اور ہمبر سائیڈ کے صدر اسد بٹ نے کی ملاقات میں طارق بٹ ،ملک نعمان شہزاد اور دیگر شامل تھے ۔ملاقات میں دیگر پارٹی رہنما موجود تھے ۔اس موقع پر قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ پارٹی کارکن آنے والے عام انتخابات کیلئے تیار رہیں، ہماری جماعت پورے پاکستان میں شاندار کامیابی حاصل کر کے ترقی کا سفر وہاں سے ہی شروع کرے گی جہاں سے ختم کیا گیا تھا ۔قائد مسلم لیگ ن نے کہا کہ 2017میں ہماری حکومت ختم کر کے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا ۔اسد بٹ نے میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کے بعد روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ قائد مسلم لیگ ن پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتی ہے اور آئندہ الیکشن میں کامیابی کیلئے پرامید ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن پورے پاکستان سے کامیابی حاصل کر کے مرکز سمیت چاروں صوبوں میں بھی حکومت بنائے گی۔

یورپ سے سے مزید