اسلام آباد(نمائندہ جنگ)نئی مردم شماری میں بلوچستان کی آبادی کم ظاہر کرنے کے مبینہ اقدام کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی ہے،سنیٹر کامران مرتضی کے بیٹے حسن مرتضی نے نئی مردم شماری میں بلوچستان کی آبادی کم ظاہر کرنے سے متعلق بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نئی مردم شماری میں بلوچستان کی آبادی میں 70 لاکھ افراد کم کر دیئے گئے ہیں۔درخواست میں وفاقی حکومت،ادارہ شماریات،نادرا اور مشترکہ مفادات کونسل کو فریق بنایا گیا ہے۔