• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت سے تجارتی معاہدے میں جلدی نہیں کریں گے، برطانوی وزیراعظم

لندن(زاھدانور مرزا)برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ برطانیہ کے تجارتی معاہدے میں جلدی نہیں کریں گے۔ وہ جی20کے سربراہی اجلاس کے لیے دہلی پہنچے ہیں ۔برطانیہ کے وزیر اعظم نے کہا کہ وہ مذاکرات کے لیے کوئی آخری تاریخ مقرر نہیں کریں گے۔توقعات بڑھ رہی ہیں کہ سال کے اختتام سے پہلے ایک معاہدہ ہو سکتا ہے۔مسٹر سنک نے دہلی روانگی سے قبل صحافیوں کو بتایا کہ پیش رفت ہوئی ہے، لیکن "ہم ابھی وہاں نہیں ہیں"۔ 2021 میں یورپی یونین کے تجارتی نظام سے نکلنے کے بعد سے ہندوستان برطانیہ کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنے والا اب تک کا سب سے بڑا ملک ہوگا۔واضح رہے برطانوی وزیراعظم G20 کا ʼتاریخیʼ دورہ ہندوستان کر رہے ہیں۔ برطانیہ- بھارت تجارتی مذاکرات آخری لیکن مشکل ترین مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں۔ مسٹر سوناک دنیا کی سب سے بڑی معیشتوں کے رہنماؤں کے ساتھ G20 کی میٹنگ کے موقع پر ملاقاتیں کریں گے ۔برطانیہ اور بھارت کا معاہدہ ایجنڈے میں شامل نہیں لیکن توقع ہے کہ مسٹرسوناک اس ہفتے کے آخر میں سربراہی اجلاس کے موقع پر اپنے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی کے ساتھ اب تک کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کریں گے۔ برطانوی وزیراعظم کاگزشتہ روز جمعہ کو دہلی پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، جب وہ جہاز سے اترے تو روایتی رقاصوں اور موسیقی سے ان کا استقبال کیا۔بعد میں انہوں نے مقامی اسکول کے بچوں سے اپنی اہلیہ اکشتا مورتی کے ہمراہ ملاقات کی، جو ہندوستانی آئی ٹی کمپنی انفوسس کے ارب پتی شریک بانی کی بیٹی ہیں۔

یورپ سے سے مزید