کراچی( اسٹاف رپورٹر )گلشن حدید میں اسکول پرنسپل کی جانب سے خواتین سے مبینہ زیادتی اور وڈیو بنانے کے واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر کے مطابق خواتین کی نازیبا وڈیو کیسے وائرل ہوئی اسکی انکوائری شروع کردی گئی ہے۔ڈی آئی جی غلام اظفر مہیسر نے چارج لینے کے بعد واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمے کے تفتیشی افسر ، متعلقہ ایس ایچ او اور ڈی ایس پی کو طلب کر لیا ہے۔انہوں نے افسران کو ہدایت دی کی مقدمے کی تفتیش میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔ملزم کی بروقت گرفتاری اچھا اقدام ہے ملوث دیگر افراد کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے ،ڈی آئی جی ایسٹ کے مطابق سی سی ٹی وی کیمرے لگانے والے افراد سے بھی تفتیش کی جائے اور معاشرے کے ناسوروں سے کوئی نرمی نہ برتی جائے۔انکا کہنا تھا کہ مقدمہ کی تفتیش میں کوئی کوتاہی برتی گئی تو انویسٹی گیشن آفیسر کے خلاف ایکشن ہو گا ،انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ کیس کی انکوائری مکمل میرٹ پر کی جائے ۔