اسلام آباد ( نیو زرپورٹر) وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سے آل گورنمنٹ ایمپلائیز گرینڈ الائنس کے وفد نے ملاقات کی جس میں فضل چوہدری کی ذاتی کاوشوں کے حوالے سے انکا شکریہ ادا کیا گیا اور مطالبہ کیا کہ کم از کم اجرت 50000 روپے مقرر کی جائے اور پنشن میں تنخواہوں کے برابر 10فیصد اضافہ کیا جا ئے، وفاقی وزیر کو صوبائی حکومتوں کےبجٹ کے حوالے سے ملازمین میں پائے جانیوالے غم و غصےسے آگاہ کیاگیا ایگریمنٹ کے حوالے سے پنجاب کے ملازمین کی لیو انکیشمنٹ کی بحالی پر وزیراعلی کی جانب سے زبانی وعدوں اور تحریری ایگریمنٹ کے حوالے سے زور دیا کہ فی الفور رانا ثنا اللہ سے وقت لیکر پنجاب گورنمنٹ کو واضح ہدایات جاری کروائی جائیں، پنشن اصلاحات رول 17 اے اور ریگولرائزیشن و پرائیویٹائزیشن کے حوالے سے قائم کردہ کمیٹی کی سفارشات کو جلد مرتب کرنے پر زور دیا گیا ، اگیگا وفد میں چیف کوآرڈی نیٹر رحمان علی باجوا، اگیگا پاکستان کے صدر راجہ طاہر محمود ،وفاق کی مختلف یونین کے عہدیداران و دیگر قائدین شامل تھے۔