• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ سوات کالونی شیل پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ۔ پولیس نے بتایا کہ متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جبکہ 35 سالہ صمد کو سول اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ، ابتدائی تحقیقات میں حادثہ موٹر سائیکل سلپ ہونے کی وجہ سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے نامعلوم شخص نے لفٹ لی تھی اور اس کے قبضے سے ایسی کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی جس سے اسکی شناخت میں مدد مل سکے تاہم پولیس مزید تحقیقات کی جا رہی ہے ۔

ملک بھر سے سے مزید