• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا NICVD میں کرپشن پر وزیراعلیٰ سندھ کو مکتوب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے قومی ادارہ برائے امراض قلب کراچی (این آئی سی وی ڈی) میں کرپشن پر وزیراعلیٰ سندھ کو مکتوب ارسال کر دیا ہے۔ مکتوب کے مطابق ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کو ایک شکایت موصول ہوئی ہے جسکے مطابق ڈی جی آڈٹ سندھ کی رپورٹ میں ادارے میں بے ضابطگیاں پائی گئیں جن میں تعیناتیاں،من پسند افراد کو نوازنے، اضافی اخراجات، پروکیومنٹ پر پیرا لگائے گئے ہیں اور قومی خزانے کو40ارب کے نقصان کا ذکر کیا گیا ہے ۔ مکتوب کے مطابق مالی سال برائے 20230-24 کے دوران سنگین نوعیت کی 42 بے ضابطگیاں پائی گئیں جن میں غیر قانونی تعیناتیاں شامل ہیں ۔

ملک بھر سے سے مزید