کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل لیبر ونگ ضلع کورنگی کی جانب سے مزدور کنونشن منعقد ہوا، جس میں بڑی تعداد میں مزدوروں اور شہریوں نے شرکت کی، اس موقع پر مسلم لیگ فنکشنل کے سیکرٹری جنرل سردار عبد الرحیم نے خطاب کرتے ہوئےکہامحنت کش متحد ہوکر استحصالی قوتوںکا مقابلہ کریں،وزرا کی تنخواہوںمیں ہوشربا اضافہ ہوا ہے اور ،مزدور دو وقت کی روٹی سے محروم ہیں ،وزیروں، مشیروں کی تنخواہیں تو 7 سوگنا بڑھائی گئی ہیں مگر مزدوروں کو حکومت کی مقرر کردہ تنخواہیں بھی نہیں مل رہی ہیں۔ جو حکومت مزدوروں کو اعلان کردہ اجرت نہیں دلا رہی ہے ، وہ حکومت کس منہ سے معاشی ترقی کی باتیں کر رہی ہے، شاہراہِ بھٹو ایک ڈیفنس سے دوسرے ڈیفنس ملانے کے لیے بنایا گیا ہے۔