• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مئی میں 10 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ریکارڈ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ ،مئی 2025میں 10کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا خسارہ، گزشتہ ماہ اپریل 2025کرنٹ اکاؤنٹ 4 کروڑ 70لاکھ ڈالر سرپلس تھا۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں سالانہ بنیاد پر 56فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،رواں مالی سال کے 11ماہ میں کرنٹ اکانٹ 1.81ارب ڈالر سرپلس رہا، اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر19.66فیصدکااضافہ ہواہے، مالی سال کے دوران اشیاء اورخدمات کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر5.10فیصد اوردرآمدات میں 10.65فیصدکی نموہوئی ہے، مالی سال کے پہلے 11ماہ میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کاتوازن 1.812ارب ڈالرفاضل ریکارڈکیاگیا۔
ملک بھر سے سے مزید