• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہزار میل کا سفر بھی ایک قدم سے شروع ہوتا ہے، وفاقی سیکرٹری مذہبی امور

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) وفاقی سیکرٹری برائے وزارت مذہبی امور، ڈاکٹر سید عطا الرحمٰن نے کہا ہے کہ "ہزار میل کا سفر بھی ایک قدم سے شروع ہوتا ہے۔"ہم اپنے عملے، خاص طور پر ناظمین کو آئندہ حج کے لیے بہت پہلے سے تیار کریں گے۔ اسی طرح جیسے ہی حجاج کرام کا اندراج شروع ہو، ان کی تربیت کا عمل بھی شروع ہو جائے گا تاکہ وہ اس مقدس سفر کے لیے مکمل طور پر تیار ہوں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان حج مشن کے زیر اہتمام مکہ مکرمہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں 2025 کے حج کی کامیاب تکمیل پر فلاحی عملے کی غیرمعمولی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید