• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین PTI کا آرمی ترمیمی قانون، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کیخلاف عدالت سے رجوع

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)توشہ خانہ بدعنوانی کیس میں جیل میں قید ،چیئرمین پی ٹی آئی ،عمران خان نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ میں ترامیم کے قانون کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ترمیمی قوانین آئین کے منافی ، صدر نے دستخط بھی نہیں کئے،فیصلہ تک معطل کئے جائیں۔ درخواست گزار نے ہفتہ کے روز سپریم کورٹ میں ایک آئینی درخواست کے ذریعے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ میں ترامیم کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ مذکورہ قوانین میں ترامیم کے بل آئینی طریقہ کار کے مطابق ایکٹ نہیں بنے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید