کراچی(نیوزڈیسک)بھارت میں جی 20 سربراہی اجلاس کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کے پلے کارڈ پر ’انڈیا کے بجائے بھارت‘ درج کیا گیا، جس سے ملک کا نام تبدیل کیے جانے کے حوالے سے جاری قیاس آرائیاں مزید زور پکڑ گئیں۔انڈیا کو بھارتی زبانوں میں بھارت، بھارتا، ہندوستان جیسے نوآبادیاتی دور سے قبل کے ناموں سے بھی پکارا جاتا ہے اور یہ نام عوام اور سرکاری سطح پر بھی اکثر استعمال ہوتے ہیں۔