راولپنڈی(نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی سید جہانگیر علی نے تھانہ صادق آباد کے ماجد ستی قتل کیس میں نامزد فرخ امتیازکھوکھرکی درخواست ضمانت ایک بار پھر خارج کر دی ۔ عدالت سے ضمانت خارج ہونے کے کچھ ہی دیر بعد فرخ کھوکھر نے دوبارہ گرفتاری دے دی۔ گرفتاری کے بعد پولیس نے ملزم کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا ۔ فرخ کھوکھر نے ضمانت بعد ازا گرفتاری کی درخواست دائر کر رکھی تھی جس پر عدالت نے3صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کر دیا ۔