راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے 3لڑکیوں کو اغواکرلیاگیا،تھانہ پیرودھائی کومحمد سرفراز نے بتایا کہ میری بیٹی (م) بعمر17سال کو فیضان نے اپنے والد محمد نعیم کے ساتھ ملکر اغواء کر لیا ہے۔تھانہ سول لائنزکو محمد اجمل نے بتایاکہ میری ہمشیرہ (ح) بعمر 19 سال مدرسہ گلستان کالونی پڑھنے گئی جو کہ تاحال واپس نہ آئی جسکی تلاش ہم اپنے طور پر کرتے رہے ہیں اب معلوم ہوا ہے کہ میری ہمشیرہ کو کامران احمد نے اپنے بھائی ریحان احمد کے ساتھ ملکر ورغلا پھسلا کر اغواء کر لیا ہے ۔تھانہ واہ کینٹ کو قمر اقبال نے بتایا کہ میری بیٹی (ر) بعمر19سال صبح 8 بجے معمول کے مطابق عمر میڈیکل کمپلیکس کام کرنے گئی حسب معمول اسکا بھائی عمر اقبال شام 4 بجے اسےلینے گیا جو وہاں موجود نہ تھی مجھے قوی یقین ہے کہ کوئی نامعلوم شخص میری بیٹی کو بہلا پھسلا کر اغواکرکے لے گیا ہے ۔