اسلام آباد،راولپنڈی (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی اسلام آباد کے شہری مختلف وارداتوں میں ایک گاڑی 20موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،36موبائل فونزاور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ،14افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل چھین لئے گئے ،تھانہ رتہ امرال کے علاقہ ڈھوک منگٹال میں 2نامعلوم ملزمان تصور عباس سے اسلحہ کی نوک پر موبائل اور ایک ہزار روپے ،تھانہ پیرودھائی کے علاقہ منڈی موڑ کے قریب 2نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر محمد عرفان سے موبائل،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ ویمن یونیورسٹی کے قریب 2نامعلوم ملزمان مہر علی سے گن پوائنٹ پر 2 موبائل اور 3لاکھ روپے ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سسکتھ روڈ پر2نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پرحمزہ حسن سے موبائل اور گھڑی ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ کمرشل مارکیٹ میں 2نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر ظفر اقبال سے موبائل اور15ہزار 230روپے چھین کرفرار ہوگئے ،نازسینماکے قریب2 نامعلوم ملزمان محمد احسان سے موبائل اور 20ہزار روپے ،اصغر مال میں2موٹرسائیکل سوار محمد حسیب سے موبائل اور 5ہزار روپے ،گلستان کالونی میں2موٹرسائیکل سوارچودھری اقبال حسن سے موبائل اور 25ہزار روپے ،گرجاروڈ پر 2موٹرسائیکل سوار نعمان افضل سے ایک لاکھ تیس ہزار روپے چھین کرلے گئے ۔