اسلام آباد( ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) محمود کوٹ سے40ہزارلیٹر ڈیزل لے کر وفاقی دارالحکومت آنے والا آئل ٹینکر ڈی ایل ای 228 سہالہ ڈپو پہنچنے سے قبل ہی جل کر خاکستر ہو گیا ، تھانہ ہمک کے علاقے کاک پل کے قریب کہوٹہ روڈ پر آتشزدگی سے آئل ٹینکر کا مالک 28 سالہ امجد ولی محمد سکنہ ملتان جاں بحق اور کلینر حسنین رضا جل کر شدید زخمی ہو گیا ہے ، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوعہ پر پہنچا دیا گیا،ریسکیو فائر ٹینڈرز اور دیگر ایمرجنسی گاڑیاں آپریشن میں مصروف رہیں، ایس ایچ او ہمک عمران کے مطابق ایک جلے ہوئے شخص کو ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے ساتھ اسپتال منتقل کیا گیا ، ریسکیو 1122 نے آتشزدگی میں جل کر جان بحق کی میت بھی پمز منتقل کر دی گئی،زخمی کا 30فیصد جسم جھلسا ہے، تشوشناک حالت میں پمز منتقل کیا گیا ہے۔