راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث 2ملزموں کو گرفتار کرکے چھینے گئے 3 موٹر سائیکل،رقم ، موبائل فون اور اسلحہ برآمد کرلیاگیا،تھانہ رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا، جن کے قبضہ سے مختلف افراد سے چھینے گئے 3 موٹر سائیکل،رقم 25 ہزار 300 روپے، موبائل فون اور اسلحہ برآمد ہوا۔