اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار)ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز و سیکیورٹی سید علی رضا نے اتوار کو چھٹی کے باوجود ڈپلومیٹک انکلیو کا دورہ کیا، داخلی راستوں پر ڈیوٹی پر مامور وفاقی دارالحکومت پولیس کے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور کسی بھی نا خوشگوار واقع سے نمٹنے اور سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کیں ۔