• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہسٹری (تاریخ اسلام ) پرچے کا نیا شیڈول جاری، 17جون کو ہوگا

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ پارٹ ون سالانہ امتحانات 2025کے تحت 13 جون جمعہ کو لیا جانے والا ہسٹری (تاریخ اسلام ) کا پرچہ ناگزیر وجوہات پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔طلبہ کی سہولت اور امتحانی نظام کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے بورڈ نے اس پرچے کے لیے نیا شیڈول جاری کر دیا ہے اور اب یہ پرچہ 17جون منگل کو فرسٹ گروپ میں پہلے سے الاٹ شدہ امتحانی مراکز میں اور اسی رول نمبر کے تحت منعقد کیا جائے گا۔
اسلام آباد سے مزید