کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات محترمہ کرن بلوچ نےکہا ہے کہ چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پاکستان کا مستقبل ہے، پارٹی آئندہ انتخابات میں کامیاب ہو کر بلاول بھٹو زرداری کو وزیر اعظم بنائے گی، چیئر مین بلاول اپنے نانا اور والدہ بے نظیر بھٹو شہید کے فلسفے کو آگے بڑھانے کےلئے کوشاں ہیں، انہوں نے کہا کہ بھٹو شہید کا نواسہ اپنے نانا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ان کے ادھورے مشن کی تکمیل کے لئے کوشاں ہے،انشااللہ وہ عوامی ووٹوں کی طاقت سے ملک کے آئندہ وزیراعظم بنیں گے اور عوام کو عملی ریلیف ان کی دہلیز پر ہی مہیا کریں گے، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی واضح منشور اور پروگرام کیساتھ انتخابات میں حصہ لے رہی ہے اور ہمارا مشن عوام کی ترقی و خوشحالی ہے، غریب عوام نے بہت مصیبتیں جھیلی ہیں اور مشکلات کا سامنا کیا ہے مگر پیپلز پارٹی کی سیاست کا مرکز ہی عوام ہیں ، پارٹی اقتدار میں آتے ہی غریب عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کا آغاز کریگی اور بلوچستان جیسے پسماندہ صوبے کے عوام کیلئےکی ترقی و خوشحالی کیلئےخصوصی پروگرام کا آغاز کیا جائیگا۔