• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگراں وزیراعظم غریبوں کو ریلیف پیکج دیں، ثروت اعجاز قادری

کراچی (پ ر ) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ انجینئر ثروت اعجاز قادری نے ملک میں مہنگائی اور غربت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نگراں وزیر اعظم سے اپیل کی ہے کہ وہ اس تشویشناک صورتحال میں غریبوں کی داد رسی کرتے ہوئے انہیں ریلیف پیکج دیں تاکہ غریب عوام میں بڑھتی ہوئی بے چینی کا خاتمہ ہو ، قادری ہائوس سے جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ غریب شخص ہوشربا مہنگائی میں اپنے بچوں کو ایک وقت کی روٹی کھلانے سے قاصر ہے نگراں حکومت کرپٹ سیاستدانوں سے لوٹی ہوئی رقم ضبط کرکے اسے غریبوں کو ریلیف کے طور پر استعمال کی جائے ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید