• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ نے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کی درخواست خارج کر دی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ نے سابق اینکر پرسن و سیاستدان ڈاکٹر عامر لیاقت کی نعش کا پوسٹمارٹم کروانے کے حوالے سے دائر درخواست غیر مو ثر ہو نے کی بنیاد پر خارج کر دی ہے، جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ نے منگل کو عامر لیا قت کی اہلیہ دا نیہ عا مرکی جانب سے قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کرنے کاحکم جاری کرنے سے متعلق دائر کی گئی درخواست کی سماعت کی تو درخواست گزار کے وکیل نے کچھ دستاویزات جمع کروانے کی اجازت طلب کی،تاہم جسٹس اعجاز ااحسن نے کہا کہ اتنے عرصے بعد مرحوم کاجسم نکالنے سے کیا ہوگا ؟
اہم خبریں سے مزید