اسلام آباد(نمائندہ جنگ)نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے عہدہ سنبھالنے سے قبل ہی رجسٹرار سپریم کورٹ کو تبدیل کر دیا گیا ، رجسٹرار سپریم کورٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالرزاق کی خدمات لاہور ہائیکورٹ کو واپس کردی گئی ہیں اور ان کی جگہ ایڈیشنل رجسٹرار (ایڈمن ) عامر سلیم رانا کو رجسٹرار کا اضافی چارج دیدیا گیا ہے، عبدالرزاق کو6ستمبر کو سپریم کورٹ میں بطور رجسٹرار تعینات کیا گیا تھا ،تا ہم ان کی تعیناتی کے 9ر وز بعد ہی ان کی خدمات واپس کر دی گئی ہیں ۔