• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی جنگی مشق برائٹ اسٹار جاری، پہلی بار پاک بھارت فضائیہ شرکت

قاہرہ ( آن لائن ) بین الاقوامی دفاعی جنگی مشق برائٹ اسٹار مصر میں جاری ہے، برائٹ اسٹار کی اختتامی تقریب 17 ستمبر کو منعقد ہوگی، پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر طیارے برائٹ اسٹار مشق میں شریک ہیں۔تفصیلات کے مطابق محمد نجیب ایئربیس پر مشقوں میں 34 ممالک کے 8 ہزار کے لگ بھگ اہلکار شریک ہوئے ہیں، ایکسرسائز برائٹ اسٹار میں 15 ممالک بطور مبصر شریک ہیں، یہ مشرق وسطی میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی اور پرانی جنگی مشقیں ہیں، اور تاریخ میں پہلی بار پاکستان اور بھارت کی فضائی افواج ایک ساتھ کسی جنگی مشق میں شریک ہیں۔
اہم خبریں سے مزید