بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ دنیا بھر میں کامیابی سمیٹ رہی لیکن تامل اور تیلگو بیلٹ میں بمشکل ہی چل پائی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تامل اور تیلگو سرکٹ میں جوان فلم کے ایک شو سے 11 ہزار سے کم بھی کم آمدنی حاصل ہوئی ہے۔
حالیہ رپورٹس کے مطابق شاہ رخ کی بلاک بسٹر فلم تامل اور تیلگو ورژن میں کوئی بھی بڑی کامیابی اپنے نام نہیں کرسکی، شاید اس کی وجہ فلم کا انتہائی خراب ڈب ورژن ہے۔
فلم بزنس سے متعلق تجزیہ کار بھی تامل اور تیلگو زبانوں میں فلم کو پذیرائی نہ ملنے پر حیرت زدہ ہیں، جو ہجوم کی اُس طرح توجہ نہیں کھینچ سکی، جیسی توقع کی جارہی تھی۔
جوان کے تامل زبان کے ایک شو سے 14 ہزار 300 جبکہ تیلگو کے ایک شو سے 11 ہزار 334 روپے کی آمدن ہوئی ہے۔
فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ وجے سیتھوپتی اور نین تارا نے مرکزی کردار نبھائے ہیں، نے ہندی زبان میں 347 کروڑ کی کمائی کی جبکہ تامل اور تیلگو ورژن میں مجموعی طور پر 43 اعشاریہ 35 کروڑ کمائے ہیں۔
توقع کی جارہی ہے کہ جمعے کی کمائی کے بعد فلم بھارت میں 400 کروڑ کا ہندسہ عبور کرلے گی جبکہ دنیا بھر میں اس کی کمائی 700 کروڑ کے قریب پہنچ چکی ہے۔