• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ نے ’جوان‘ میں وجے سیتھوپتی کےلیے بڑا فیصلہ کیا

بالی ووڈ کے کنگ خان، شاہ رخ خان نے فلم ’جوان‘ میں وجے سیتھوپتی اور لڑکیوں کے گینگ کے لیے بڑا فیصلہ کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ میں استفسار کیا گیا کہ کیا آپ جانتے ہیں شاہ رخ خان نے فلم جوان کے اپنے سین کاٹ دیے تاکہ وجے سیتھوپتی اور لڑکیوں کا گینگ مزید نمایاں ہوسکے۔

فلم جوان کی ریلیز کے بعد ممبئی میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، فلم کے ایڈیٹر نے انکشاف کیا کہ شاہ رخ خان نے مجھے جوان میں وجے اور لڑکیوں کے گینگ کے سین نمایاں کرنے کےلیے اپنے سین کاٹنے کا کہا تھا۔

فلم کی کامیابی کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شاہ رخ خان، وجے سیتھوپتی اور نین تارا سمیت فلم کی پوری کاسٹ نے شرکت کی اور اپنے تجربات شیئر کیے۔

اس موقع پر فلم کے ایڈیٹر روبن نے بھی کچھ دلچسپ باتیں شیئر کیں، جن میں سے ایک شاہ رخ کا اپنے سین کم کرنے سے متعلق تھی۔

انہوں نے بتایا کہ شاہ رخ بڑے اسٹار ہیں، وہ فلم کے پروڈیوسر بھی ہیں وہ چاہتے تو جوان پر پوری طرح کنٹرول رکھ سکتے تھے لیکن انہوں نے مجھے ہدایت کی کہ لڑکیوں اور وجے سیتھوپتی کے زیادہ سین رکھنے کےلیے مجھے چند سین ہٹادو۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جب بھی آپ کسی اداکار کے قریب ہونے کی کوشش کریں تو وہ بے چین ہوجاتا ہے، اس عمل کو اپنے کام میں مداخلت محسوس کرتا ہے، لیکن شاہ رخ ایسے نہیں ہیں۔

فلم کے ایڈیٹر نے مزید کہا کہ مجھے ہمیشہ شاہ رخ خان کے ساتھ بات کرنا آسان لگا، میں نے ہر بار ان سے کچھ نہ کچھ سیکھا، خاص طور پر زیادہ صبر کرنا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید