• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈین میڈیا نے جسٹن کا دورہ بھارت شرمناک قراردیدیا

اوٹاوا (نیوز ڈیسک) کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے دورئہ بھارت پر مقامی میڈیا نے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق جسٹن ٹروڈو جی 20 کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے جمعہ کے روز نئی دہلی پہنچے تھے اور انہیں اتوار کے روز ملک واپس جانا تھا ، لیکن اْن کے طیارے میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے وہ منگل کے روز کینیڈا کے لیے روانہ ہو سکے۔کینیڈا میں ان کے مخالفین اور بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے اس تاخیر پر ان کا مذاق اڑانا شروع کر دیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ سب جسٹن ٹروڈو کی نریندر مودی کے ساتھ کشیدہ ملاقات کے بعد سامنے آیا۔کینیڈا کی میڈیا نے ان کے دورے کو شرمناک اورناکام قرار دیا ۔ میڈیا اس موقع پر اْن کے 2018 ء کے ناکام دورہ بھارت کی بھی یاد دلائی،جس میں انہوں نے ایک متنازع شخصیت کو اپنے ساتھ عشائیے پر مدعو کر لیا تھا۔واضح رہے کہ کینیڈا اور بھارت کے تعلقات حالیہ مہینوں میں تیزی سے کشیدہ ہوئے ہیں۔ دہلی کے لیے روانہ ہونے سے چند دن پہلے جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ان کا ملک بھارت سے تجارتی معاہدے پر جاری بات چیت کو روک رہا ہے۔کینیڈا میں سکھوں کی طرف سے احتجاج بھی کشیدگی کی اہم وجہ ہے۔
یورپ سے سے مزید