• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری حسن نواز ممبراوسلوسٹی کونسل منتخب

ااوسلو(ناصراکبر)نمبردارچوہدری محمد نواز گلیانہ کے پوتے پیپلز پارٹی ناروے کے صدرنمبردارچوہدری جہانگیر نواز گلیانہ کےنوجوان صاحبزادے چوہدری حسن نواز ممبراوسلوسٹی کونسل منتخب ہو گئے۔ چوہدری حسن نواز کے ممبراوسلوسٹی کونسل منتخب ہونے پر ان کے گھر سیاسی ،سماجی رہنماؤں سمیت کمیونٹی افراد مبارکباد پیش کرنے کیلئے آرہے ہیں ۔اس موقع پر روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی ناروے کے صدرچوہدری جہانگیر نواز گلیانہ نے کہاکہ میرا بیٹا حسن نواز ہمیشہ حق اورسچ کاساتھ دیتا ہےاور حق اورسچ کیلئے نہ وہ صرف اپنے فرائض بلکہ اوورسیزپاکستانی کمیونٹی کے حقوق اور ان کی مدد کیلئے عوامی آواز حکمرانوں تک پہنچانےاور پاکستانی کمیونٹی کی مدد کیلئے ہمہ وقت ان کے ساتھ ہو گا۔ چوہدری جہانگیر نواز گلیانہ نےتمام پاکستانی اور نارویجن کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے حسن نواز کو کامیاب کرانے می اپنا کردار ادا کیا۔ یادرہے ناروے می ںصوبائی اور بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں Høyre یعنی کنزرویٹو پارٹی 99 برس بعد ناروے کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھری ہےاوراوسلو سٹی کونسل جو ناروے کے میٹروپولیٹن سٹی اور اوسلو کے دارالحکومتی خصوصی سٹیٹس کے باعث صوبائی اسمبلی کی حیثیت رکھتی ہے، اس میں بھی کنزرویٹو پارٹی نے دوم آنے والی جماعت لیبر پارٹی سے دوگنی سیٹیں حاصل کر لی ہیں۔
یورپ سے سے مزید