اسلام آباد (صباح نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان میں پریکٹس اینڈ پروسیجر بل18ستمبر کو سماعت کے لئے مقرر کر دیا گیا ۔رجسٹرار آفس نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دئے۔سپریم کورٹ کا لارجر بینچ سماعت کرے گا، آٹھ رکنی لارجر پہلے ایکٹ پر حکم امتناعی جاری کرچکا ہے اور ممکنہ طور سپریم کا فل کورٹ تشکیل دیئے جانے کا امکان ہے۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد بینچ تشکیل دیں گے۔