ملتان(سٹاف رپورٹر ) شہریوں کو صحت کی سہولتوں کی بلاتعطل فراہمی کیلئے ضلعی انتظامیہ نے ہسپتالوں کی چیکنگ شروع کر دی، اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر عابد شبیر نے شہباز شریف ہسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کردہ طبی سہولتوں کا جائزہ لیا، انہوں نے ادویات سمیت ٹیسٹ کا میکنزم بھی چیک کیا۔