اسلام، آباد(جنگ نیوز) ایشیا کپ 2023 کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں بنگلہ دیش نے دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو 6 رنز سے شکست دے دی۔بنگلہ دیش کے 266 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پوری بھارتی ٹیم آخری اوور میں 259 رنز پر آؤٹ ہوگئی، شبمن گل 121 رنز بناکر نمایاں رہے۔کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کافیصلہ کیا تھا۔