• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این ایس یو نےعالمی درجہ بندی میں پائیداری کے شعبے میں نمایاں مقام حاصل کر لیا

اسلام آباد (جنگ نیوز) پاکستان کی نوزائیدہ مگر تیزی سے اُبھرنے والی سرکاری جامعات میں شمار ہونے والی نیشنل اسکلز یونیورسٹی اسلام آباد نے یو آئی گرین میٹرک رینکنگ میں اسلام آباد میں دوسری بہترین پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ یہ کامیابی این ایس یو کے عالمی تشخص اور پائیداری کے فروغ کے عزم کو مزید اجاگر کرتی ہے۔ قومی سطح پر بھی یونیورسٹی نے بارہواں نمبر حاصل کیا، جو اسے پاکستان کی سب سے زیادہ پائیداری پر مبنی اعلیٰ تعلیمی اداروں کی صف میں نمایاں بناتا ہے۔
اسلام آباد سے مزید