اسلام آباد (این این آئی) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز اور اگلے 5 سال کیلئے چیف آف آرمی سٹاف تعینات ہونے سے ملکی دفاع مزید مضبوط ہوگا اور ملک تیزی سے معاشی استحکام کی جانب گامزن ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار اسلام آباد ڈویلپرز ایسوسی ایشن کے رہنماڈاکٹر سردار راشد الیاس خان نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص میں پاک فوج نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور دنیا بھر میں پاکستان کو جو عزت و مقام ملا ، وہ تاریخ کا سنہری باب ہے۔