• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، بین الصوبائی ڈکیت گینگ کا کارکن پولیس پر فائرنگ کے دوران زخمی حالت میں گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) اسلام آباد میں بین الصوبائی ڈکیت گینگ کا ایک رکن پولیس ٹیم پر فائرنگ کے دوران زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ نون کے علاقہ میں موٹر سائیکل پر سوار 3مسلح ملزموں نے پولیس ناکہ پر سیدھی فائرنگ کی، ساتھیوں کی فائرنگ سے ان کا ایک ساتھی ملزم ندیم حسین زخمی ہوگیا جسے زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا،پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم ندیم حسین 16سے زائد سنگین وارداتوں میں اسلام آباد اور پنجاب پولیس کو مطلوب تھا ،پولیس ٹیم معمول کی چیکنگ کے لیے ناکہ زن تھی ،کہ موٹر سائیکل پر سوار 3مسلح ملزمان نے پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔
اسلام آباد سے مزید