راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس نے 9 روز کے دوران مختلف وائلیشنز پر 35ہزار سے زائد ٹریفک چالان کئے ، ٹریفک وائلیشنز پر 4کروڑ 78 لاکھ سے زائد جرمانے کیے گئے، ٹریفک وائلیشنز پر 8301گاڑیوں کو بند کیا گیا، ٹریفک وائلیشنز پر سرکاری اداروں کے 73 ڈرائیوروں کے بھی چالان کیے گئے، کارروائیاں بغیر ہیلمٹ ڈرائیونگ، موبائل فون کے استعمال، ون وے کی خلاف ورزی، ٹریفک میں رکاوٹ، بغیر لائسنس و رجسٹریشن ڈرائیونگ سمیت دیگر وائلیشنز پر کی گئیں۔