راولپنڈی (راحت منیر/ اپنے رپورٹر سے) دادوچھا ڈیم لینڈ ایکوزیشن کا عمل مکمل ہونے والا ہے۔ 268 سٹرکچرزمالکان میں سےصرف چودہ رہ گے ہیں جن کومعاوضہ کی ادائیگی ہونی ہے۔تاخیر بعض تکنیکی وجوہات کے باعث ہورہی ہے۔ کفر ڈیم، سپل وے،مین ڈیم ریزوائر پر کام جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق268 سٹرکچرز مالکان کو 96 کروڑ 69 لاکھ 9 ہزار 928 روپےتعمیرات جبکہ درختوں کیلئے 9 کروڑ 55 لاکھ 4ہزار 200 روپے معاوضہ دیا جارہا ہے۔ کچھ مالکان نے اراضی (گھر/ تعمیرات) خالی کرنے کیلئےایک ماہ کی مہلت لی تھی وہ بھی مکمل ہونے والی ہے۔جس کے بعد قبضہ لے کر تعمیرات گرائی جائیں گی۔جو افراد معاوضہ وصولی سے رہ گے ہیں ان کی وراثت،حقیقی مالکان کی عدم موجود گی،ریکارڈ درستگی جیسے مسائل کے باعث ہے۔ ڈیم کی تکمیل2027 میں ہونی ہے جس سے راولپنڈی کو روزانہ 35ملین گیلن پانی فراہم ہو سکے گا۔