راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 9 موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ، تھانہ ریس کورس کے علاقہ پیپلزکالونی میں 2موٹرسائیکل سوار فیض دل خان سے گن پوائنٹ پر 40ہزارروپے اور موبائل ،تھانہ ریس کورس کے علاقہ گلنارکالونی میں 2موٹرسائیکل سوار محمد طیب سے گن پوائنٹ پر 50 ہزا رروپے،تھانہ آراے بازار کے علاقہ مال روڈ پرنامعلوم ملزم زین سے ایک لاکھ 37 ہزار روپے اور موبائل چھین کرفرار ہوگیا،بنی چوک میں بینک سے پی ٹی سی ایل ہینڈسیٹ مالیتی3ہزار روپے، کمرشل مارکیٹ میں گارمنٹس کے سامان کی ریڑھی مالیتی4 لاکھ روپے، سیٹلائٹ ٹاؤن میں شیخ حسیب سلیمان کی گاڑی سے بیٹری ووائرنگ مالیتی 50ہزارروپے ،ویسٹریج تھری میں ہیڈ کانسٹیبل شیرافگن خان کے گھر کے تالے تو ڑ کر گھر سے سو نا مالیتی ڈیڑھ لاکھ روپے اور چاندی مالیتی 40 ہزار روپے، کوہسار کالونی میں محمد بلال خان کے گھر کے مین گیٹ کا تالا توڑ کر 50 ہزا رروپے ،محبوب لین میں محمد ذیشان کے گھر سے ایک لاکھ روپے اور موبائل و دیگر اشیاء چوری کرلئے گئے۔ ادھر اسلام آباد کے شہری مختلف وارداتوں میں 4موٹر سائیکلوں ،موبائل فونز اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔