• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تحریر:ہارون نعیم مرزا…مانچسٹر
پاکستان اور ہندوستان کا جب بھی کسی کھیل کے میدان میں مقابلہ ہو تو دونوں ملکوں کے لوگ کام کاج چھوڑ کر میچ دیکھنے میں مشغول ہو جاتے ہیں، پاکستان اور ہندوستان ایک دوسرے کو شکست یا نیچا دکھانے کیلئے ہر میدان میں کوشاں رہتے ہیں، جیسے انڈیا نے 5ایٹمی دھماکے کئے اور پاکستان نے چھ دھماکے کر کے اس کا جواب دیا، کرکٹ کے میدان میں پاکستانی عوام کی دلچسپی کسی سے پوشیدہ نہیں ، یورپی ممالک کے بعد کرکٹ کے میدانوں کو سب سے زیادہ پاکستانیوں نے سجا رکھا ہے ،ماضی میں ورلڈ کپ ،ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے علاوہ پاکستانی کرکٹ کے پاس کوئی اور اعزاز نہیں،ایشیاء کپ کے حوالے سے پاکستان کی ٹیم نے بلند وبانگ دعوے کیے مگر پاکستان کے دعوے خاکستر ہو کر رہ گئے، پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو اے بی سی کیٹگری میں رکھا گیا ہے، بھارت سے پاکستانی ٹیم کی بدترین شکست سے پوری قوم کا دل افسردہ اور ان کی امیدیں دم توڑ گئی ہیں ،دوسری طرف پاکستان سے پہلوانی، کبڈی ، ہاکی جیسےکھیل ختم ہو کر رہ گئے ہیں جب کہ کرکٹ پر تبصرے پسندیدہ مشغلہ بن چکےہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم کب رنگ تبدیل کر لے کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا۔ ‘ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے پاکستان کیخلاف میچ میں ہر شعبہ میں بہترین کار کردگی دکھائی ،ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے ہاتھوں 228رنز کی شکست نے جہاں پاکستانی بالنگ لائن پر سوال اٹھائے ہیں وہیں ٹیم مینجمنٹ کے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کے فیصلے پر بھی شک و شبہات کا اظہار کیا جارہا ہے،نیپال، بنگلا دیش کے بعد جیسے ہی پاکستان کو روایتی حریف بھارت کا چیلنج درپیش ہوا ٹیم کی بالنگ لائن، فیلڈنگ اور بیٹنگ بری طرح ناکام ہوگئی، ٹاس جیت کر بیٹنگ وکٹ پر کپتان بابراعظم کا بالنگ کافیصلہ سمجھ سے باہر تھا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اگست 2023کیلئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو پلیئر آف دی منتھ نامزد کردیاآئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں عالمی نمبر ایک قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مینز پلیئر آف دی منتھ کا تاج پہنایا گیا بابر نے یہ اعزاز تیسری مرتبہ حاصل کیا مگر پاکستانی کرکٹ ٹیم کی حالیہ مایوس کن کارکردگی نے ٹیم پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے چند ایک کامیابیاں سمیٹ کر ناکامیوں کی طویل فہرست مرتب کرنا انتہائی افسوسناک ہے کرکٹ کے شائقین کے دل زخمی ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ ان زخموں پر مرہم رکھنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔
یورپ سے سے مزید