• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ چیمپئن بھارت کو دو لاکھ، چوتھے نمبر کی پاکستان کیلئے 31 ہزار 500 ڈالر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایشیا کپ میں چوتھی پوزیشن پانے والی پاکستان ٹیم کے حصے میں 31 ہزار 250 ڈالرز (92 لاکھ 63 ہزار روپے) آئے ہیں۔ بھارت کو 2 لاکھ ڈالرز (5 کروڑ 92 لاکھ 84 ہزار روپے) سے زائد کی رقم بطور انعام ملی رنرز اپ سری لنکا ٹیم کے حصے میں ایک لاکھ ڈالرز (2 کروڑ 96 لاکھ 42 ہزار روپے) سے زائد کی رقم آئی۔ تیسرے نمبر پرآنے والی بنگلہ دیشی ٹیم 62 ہزار 500 ڈالرز کی حقدار ٹھہری جبکہ گروپ اسٹیج تک رہنے والی افغانستان اور نیپال کو اشک شوئی کیلئے 12 ہزار 500 ڈالرز کی رقم دی جائے گی۔

اسپورٹس سے مزید