کراچی( اسٹاف رپورٹر )موچکو پولیس نے چیک پوسٹ پر حب چوکی بلوچستان کی جانب سے آنے والی دو کاروں سے بھاری مقدار میں انڈین گٹکا برآمد کرکے داؤد ، تنویر احمد اور اختر نامی تین ملزمان کو گرفتار کر لیا پکڑی گئی دونوں کاروں سے لاکھوں روپے مالیت کے 39 بوروں میں 1950 پیکٹ انڈین گٹکا برآمد ہوا ہے۔