• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیم کچھ نہیں کررہی، کپتان پر کیا تنقید کریں، جاوید میانداد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماضی کے عظیم کرکٹرجاوید میانداد نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم ایسی نہیں ہے جس طرح وہ ہاری، ہمیں غلطیوں سے سبق سیکھنا ہو گا۔ کپتان پر تنقید کے حوالے سے جاوید میانداد کا کہنا تھا اگر پوری ٹیم کچھ نہیں کر رہی تو کپتان پر تنقید کیا کریں، فیصلہ سازی کی مہارت تجربے کے ساتھ آتی ہے، ورلڈ کپ بھارت میں ہو یا کہیں اور، کرکٹ تو بدل نہیں جائے گی۔ کرکٹ کو سمجھنا بہت ضروری ہے، بیٹرز کے نمبرز غیر ضروری طور پر نہ تبدیل ہوں۔کراچی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ پریکٹس میں ممکنہ مقابلے کے حساب سے تیاری کریں، بھارت میں بھی وہی کرکٹ کھیلنی ہے جو دنیا میں کہیں اور کھیلتے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید