کراچی(اسٹاف رپورٹر)خواجہ اجمیر نگری پولیس نےدو طرفہ فائرنگ کے بعد 4 اسٹریٹ کرمنلزکو گرفتار کرلیا اور گلبرک پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں ساتھی سمیت گرفتارکرلیا،تفصیلات کے مطابق خواجہ اجمیرنگری پولیس نے نارتھ کراچی سیکٹر 5A1 میں ہوٹل کے قریب ملزمان کو مشکوک جان کر روکا تو ملزمان پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے،پولیس نے تعاقب کے بعد جوابی فائرنگ کرکے ملزمان کو سرنڈر کرنے پر مجبور کیا اور گرفتار کر لیا، شناخت محمد مصطفیٰ ولد ولی محمد ، الیکس ولد بشیر مسیح ، ہارون ولد جاوید مسیح اور بشیر ولد چارلس مسیح کے ناموں سے ہوئی ہے ،ملزمان سے شہری سے چھینا ہوا موبائل فون، شناختی کارڈ سمیت 2 نائن ایم ایم پستول لوڈ میگزین ایک مزید موبائل فون اور 2 چھینی ہوئی موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی ہیں ،گلبرک پولیس نے اپوا گرلز کالج کریم آباد سے مقابلے کے بعد ملزم محمد نذیرکو زخمی حالت میں ساتھی علی رضا کے ہمراہ گرفتارکرکے اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمدکر لی۔