کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج، سرمایہ کاروں کے محتاط روئیے اور دلچسپی میں کمی کے باعث مارکیٹ میں معمولی اتار چڑھاوئوکے بعد ملا جلا رحجان، کے ایس ای100 انڈیکس میں 50پوائنٹس کا اضافہ، 47.07فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت کم ہو گئی، سرمایہ کاری مالیت 8ارب 64کروڑ 79لاکھ روپے گھٹ گئی، کاروباری حجم بھی 53.49فیصد کم رہا، تفصیلات کے مطابق پیر کو سرمایہ کاروں کی جانب سے سرگرمی دیکھنے میں نہیں آئی،محتاط روپے اور کم دلچسپی کی وجہ سے مارکیٹ میں جمود کی کیفیت رہی۔