• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیزاسٹر مینجمنٹ اینڈ ایمرجنسی ریسکیو ٹریننگ ہماری محبت کی کڑی، ترک قونصل جنرل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ترکیہ کے کراچی میں قونصل جنرل جمال سانگو نے کہا ہے کہ پاک ترکیہ دوستی محبتوں پر مشتمل ہے، ہم نے ان محبتوں کو مضبوط بنانے کیلئے ڈیزاسٹر ر منیجمنٹ اینڈ ایمرجنسی ریسکیو ٹریننگ کا انعقاد کیا ہے ،یہ ہماری محبت کے سلسلے کی پہلی کڑی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلستان اسکاؤٹس ٹریننگ سینٹر7روزہ پر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اینڈ ایمرجنسی ریسکیو ٹریننگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صوبائی اسکاؤٹس سیکریٹری سید اختر میر بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان اور ترکیہ جن حالات سے گزر رہے ہیں ،ہمیں موسمیاتی تبدیلی کا سامنا ہے، ایسے میں اس تربیت کی اہمیت مزید بڑ ھ جاتی ہے ۔ترکیہ میں آنے والے حالیہ زلزلے کے دوران پاکستانی ریسکیور نے ترکیہ کے تین مقامات پر جس طرح اپنی خدمات پیش کیںانہیں ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیںاور اسی طرح پاکستان میں آنے والے بدترین سیلاب کے دوران ترکیہ کے ریسکیور نے اپنی خدمات انجام دیں۔ اس موقع پر سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صوبائی کمشنر جسٹس (ر) حسن فیروز نے کہا کہ پاکستان میں آنے والی قدرتی آفات میں ترکیہ کی عوام نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا جس کی ہم بے حد قدر کرتے ہیں ۔ ترکیہ کی جانب سے سندھ کے اسکاؤٹس کو ریسکیو کی عالمی معیار تربیت فراہم کرنے کے دور رس نتائج نکلیں گے ۔
اہم خبریں سے مزید