لاہور(سپیشل رپورٹر )پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل نے کہا ہے کہ الیکشن سر پر ہیں،ہر ڈسٹرکٹ میں ورکرز کنونشن کیا جائیگا۔وہ سنٹرل سیکرٹریٹ میں بلاول بھٹو کی 21ستمبر کوسالگرہ منانے سے متعلق جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔اس موقع پر فائزہ ملک،آصف ناگرہ،امجد جٹ،زاہد ذوالفقار،بشری ملک،خالد بٹ ودیگر موجود تھے۔