لاہور(کرائم رپورٹر) تھانہ نواب ٹاؤن کے علاقے میں انسانیت سوز واقعہ، بد چلنی کے شبہ میں شوہرا ور ا سکی والدہ نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا کر4بچوں کی ماں کے نازک اعضاجلا دئیے،ایس پی صدر اور ایس ایچ او کی مبینہ غفلت کے باعث غلط دفعات کے تحت مقدمہ درج ،اعلی پولیس افسران کے نوٹس لینے پر انویسٹی گیشن کے دوران مزید دفعات شامل کر دی گئیں،شوہرجنڈ وڈانے تشددکے بعدبیوی کوآگ لگادی آسیہ نامی خاتون کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا،ایف آئی آر متن کے متن کے مطابق آسیہ بی بی کی7 سال قبل جنڈوڈا سے شادی ہوئی ، وقوعہ کے روز شوہر نے والدہ کے ساتھ ملکرپانی گرم کرنے والے الیکٹر ک راڈ سے بیوی آسیہ کے نازک اعضاجلا دئیے ،متاثرہ خاتون کے بہنوئی کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزم کو بھی گرفتار نہ کیا ۔