• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹروں کا صوبے بھر کے ہسپتالوں میں احتجاج ،مظاہرے چٹھے روز بھی جاری

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (پی ڈی اے) کی کال پر صوبے بھر کے ہسپتالوں کے ڈاکٹروں کا مطالبات کی منظوری کے لئے احتجاج اور مظاہرے چٹھے روز بھی جاری رہے ۔ڈاکٹروں نے سیاہ پٹیاں باندھ کر مظاہرے کئے۔ پی ڈی اے کے چیئرمین ڈاکٹر زبیر ظاہر کا کہنا ہے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا مطالبات منظور نہیں کئے گئے تو اگلے ہفتے صوبائی اسمبلی یا وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔مطالبات میں ٹی ایم اوز اور ہاؤس آفیسرز کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ، ایم ٹی آئی ہسپتالوں میں سول سرونٹس ڈاکٹرز کی آسامیوں کی بحالی اور سول سرونٹس کی تعیناتی، پوسٹنگ ٹرانسفر مخصوص گروپ کی ایما اور سفارش کی بجائے میرٹ پر کرنا،ڈاکٹروں کی اگلے گریڈ میں ترقی تعیناتی کے منتظر 140 ڈاکٹرز کی تعیناتی شامل ہیں۔
پشاور سے مزید