راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 3گاڑیوں 9موٹرسائیکلوں ،زیورات، موبائلز اور نقدی سے محروم ہوگئے ،5افرادسے جھپٹا مارکر موبائل فون چھین لئے گئے۔ وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کو تین گاڑیوں،دس موٹر سائیکل، زیورات، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا۔ فیصل ٹاؤن میں میجر حبیب کے گھر سے 5لاکھ روپے اور سونا مالیتی16لاکھ روپے ، ثمر زارمیں محمد عامر سلطا ن کے گھرکے تالے توڑ کر 3 تولے سونا اور ایک ٹیبلٹ چوری کرلیا گیا۔ چونترہ کے علاقہ تترال میں اسلحہ کی نوک پرخاتون سے دوطلائی با لیاں ، انگو ٹھیاں ،ہار، 15ہزار دومو با ئل اور ہینڈ بیگ چھین لیا گیا۔تھانہ کراچی کمپنی کی حدود میں گھر سے یو پی ایس، 900ڈالر، 425 ریال، 20ہزار پاکستانی روپے اور دیگر سامان اڑا لیا گیا۔